ایس آئی ایف سی کی  موثر سہولت کاری سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

صارفین کا اعتماد معیشت میں نمایاں بہتری، حکومت اورایس آئی ایف سی کے ٹھوس اقدامات کا نتیجہ ہے


ویب ڈیسک December 23, 2025

پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر گزشتہ چار سال میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں ’’گیلپ‘‘ اور ’’ڈی اینڈ بی‘‘ نے پاکستانی معیشت میں نمایاں بہتری کا اعتراف کیا جبکہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نےصارفین کے اعتماد میں مجموعی طور پر 19 فیصد اضافے کی تصدیق بھی کردی۔

مارچ 2022ء کے بعد سے پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر 21.1 بلین ڈالر پر پہنچنے کےبعد ملکی معیشت کودوام ملا۔ معیشت میں یہ نمایاں تبدیلی ایس آئی ایف سی کی بہترین سہولت کاری ، معاونت اور شب وروز کاوشوں کا ثمر ہے۔

ایس آئی ایف سی کی دوررس سہولت کاری اور موثر معاشی اصلاحات کے باعث مالی عدم تحفظ میں نمایاں کمی آئی۔ بہترین معاشی اصلاحات کے باعث ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد پاکستان کی معیشت پر پہلے سےزیادہ بڑھ گیا

پاکستان کی ابھرتی معیشت کے حوالے سے نوجوان طبقہ بھی پرامید اور اپنے معاشی مستقبل کو روشن دیکھتا ہے۔ ایس آئی ایف سی ہر سطح پرمعیشت کوبہتر بنانے کیلئےحکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے میں سرگرم عمل ہے۔

ماہرین معاشیات کے مطابق پاکستان کی معیشت نےگذشتہ 28 سے 30 ماہ کے دوران میکرو اکنامک استحکام کا سفرطےکیاہے۔ پاکستان نے بیرونی اکاؤنٹ میں درآمدات کو بڑھنے سے روکا ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ میں سرپلس حاصل کیا ہے۔

مقبول خبریں