این اے 185 دھاندلی کیس؛ الیکشن کمیشن نے آر او، ڈی آر او، ڈی پی او کو طلب کرلیا

ڈی جی خان میں ضمنی الیکشن کے دوران ڈی پی او کا تبادلہ کیا گیا، وکیل لطیف کھوسہ


ویب ڈیسک December 23, 2025
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

این اے 185 میں انتخابی دھاندلی سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے آر او، ڈی آر او اور ڈی پی او کو طلب کر لیا جبکہ حلقے کے آر او سے رپورٹ طلب کرلی۔

این اے 185 کے امیدوار سردار دوست کھوسہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل لطیف کھوسہ پیش ہوئے۔

ممبر سندھ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ممبر کے پی نے کہا کہ سیکشن 9 کے تحت درخواست آفس میں جمع ہوگی۔

لطیف کھوسہ نے دھاندلی کے الزامات سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی۔

ممبر سندھ نے لطیف کھوسہ سے استفسار کیا کہ آپ کے الزامات کیا ہیں؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز اور آر او آفس کی غیر قانونی منتقلی کی گئی، ڈی جی خان میں ضمنی الیکشن کے دوران ڈی پی او کا تبادلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے آر او، ڈی آر او اور ڈی پی او کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا جبکہ این اے 185 کے کامیاب امیدوار کو بھی طلب کر لیا۔

کیس کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

مقبول خبریں