نعیمہ بٹ کی مردانہ انداز میں ریمپ واک، سوشل میڈیا پر تنقید

برائیڈل کاؤچر ویک میں نعیمہ بٹ کے ریمپ پر چلنے کا انداز سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا


ویب ڈیسک December 23, 2025

برائیڈل کاؤچر ویک میں پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ کی بطور سیلیبریٹی شو اسٹاپر شرکت توجہ کا مرکز بن گئی، تاہم فیشن شو کے بعد ان کی ریمپ واک سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہے۔

نعیمہ بٹ نے شوبز انڈسٹری میں کم مگر نمایاں اور منفرد کام کے ذریعے اپنی پہچان بنائی ہے۔ انہوں نے مشکل اور غیر روایتی کرداروں میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ اور وہ جلد ہی وہ شان شاہد کی فلم ’’بُلّھا‘‘ میں بھی نظر آئیں گی، جس سے ان کے مداحوں کی توقعات مزید بڑھ گئی ہیں۔

حال ہی میں برائیڈل کاؤچر ویک میں ان کی شرکت کے دوران ریمپ پر چلنے کا انداز سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگیا۔ جیسے ہی ویڈیو سامنے آئی، مختلف تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کچھ صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا انہیں زبردستی ریمپ پر بھیجا گیا، جبکہ بعض نے ان کے انداز کو غیر روایتی قرار دیتے ہوئے طنزیہ جملے بھی کسے۔

ایک تبصرے میں کہا گیا کہ واک کچھ سخت محسوس ہو رہی ہے، تو کسی نے اسے مردانہ انداز سے تشبیہ دے دی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

تاہم تمام ردِعمل منفی نہیں رہا۔ کچھ صارفین نے کہا کہ اداکارہ کا ریمپ پر چلنے کا انداز ماڈلز جیسا ہونا ضروری نہیں، اور سیلیبریٹی شو اسٹاپرز اکثر اپنے انداز سے منفرد تاثر دیتے ہیں۔

یوں نعیمہ بٹ کی ریمپ واک نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ فیشن اور انداز ہمیشہ سب کو ایک جیسا پسند نہیں آتا، اور سوشل میڈیا پر کسی بھی عوامی شخصیت کا ہر قدم بحث کا باعث بن سکتا ہے۔

مقبول خبریں