بھارتی طلبا بیرون ملک شرمناک کام کرنے لگے، لڑکی کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو کو لاکھوں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، اور صارفین کی جانب سے واقعے پر شدید تنقید کی جارہی ہے


ویب ڈیسک December 23, 2025

بھارت کے لیے اب اس کے بیرون ملک مقیم طلبا بھی سبکی کا باعث بننے لگے ہیں۔ بھارتی شہریوں کی ترقی یافتہ ممالک میں بدتہذیبی کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ 

برطانیہ کے شہر برمنگھم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سگنل پر کھڑی گاڑی کے سامنے ایک لڑکی ہاتھ میں کپڑا تھامے آتی ہے اور بغیر پوچھے شیشہ صاف کردیتی ہے، اس کے بعد کار کے مالک سے ادائیگی کا مطالبہ کرتی ہے۔ کار سوار حیرت سے پوچھتا ہے کہ ’یہ کس چیز کے لیے ہے؟‘ تو لڑکی جواب دیتی ہے ’میں نے آپ کا شیشہ صاف کیا ہے، 20 پاؤنڈ دیں۔‘

جب ڈرائیور نے اتنی زیادہ رقم پر اعتراض کرتا ہے تو لڑکی نہ صرف اس سے بحث کرتی ہے بلکہ دھمکانا بھی شروع کردیتی ہے۔ اس دوران ڈرائیور نے خاتون کو ’’ڈاکو‘‘ بھی قرار دیا، لیکن وہ بار بار ادائیگی پر اصرار کرتی رہی اور گاڑی کو روانہ ہونے نہیں دیا۔

اس ویڈیو کو لاکھوں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، اور صارفین کی جانب سے واقعے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں