پنجاب حکومت نے فلم فنڈز کیلیے نئی شرائط عائد کردیں، پروڈیوسرز پریشان

نئی پروڈیوسرز کی بڑی تعداد مشکل میں آگئی، درخواستیں نہ جمع کروانے کا فیصلہ


ویب ڈیسک December 23, 2025
فوٹو : فائل

پنجاب حکومت نے فلم فنڈ کے حصول کے خواہش مند فلمسازوں کیلیے نئی شرائط عائد کر دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے فلمسازوں کیلیے مختص فنڈ کے حصول کیلیے نئی شرط رکھ دیں ہیں۔

حکومت نے پنجاب فلم فنڈ کے لیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور مکمل ٹیم کی تفصیلات لازمی قرار دے دی جبکہ فلم ڈائریکٹر، اکاؤنٹس آفیسر، آرٹ ڈائریکٹر، کیمرہ مین، ساؤنڈ ریکارڈسٹ اور ایڈیٹر کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

حکومت نے فلم فنڈ کے لیے درخواست گزار کو مالی صلاحیت ثابت کرنا لازم قرار دے دیا ہے جبکہ درخواست گزار کیلیے ایک سال کا بینک اسٹیٹمنٹ جمع کروانا بھی لازمی ہوگا۔

فلم بجٹ کے لیے کم از کم 50 فیصد رقم بینک بیلنس یا کریڈٹ سہولت میں دکھانا لازمی دے دیا گیا اور ریلیز شدہ فلم ہونا شرط قراردے دی گئی ہے۔

حکومت نے فلم ریلیز کے لیے سنسر بورڈ سرٹیفکیٹ اور تشہیری ثبوت مانگے ہیں جبکہ کم از کم ایک سینما میں فلم کی نمائش لازمی قرار دی اور باکس آفس کامیابی اور منافع کے آڈٹ شدہ مالی ریکارڈ بھی طلب کی ہے۔

حکومت نے بین الاقوامی پریمیئر یا انٹرنیشنل اسکریننگ کو اضافی اہمیت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب فلم فنڈ کا حصول شرائط کے بعد پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے ردعمل دیتے ہوئے فلم فنڈ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب فلم فنڈ کے حصول کے لئے سخت شرائط سامنے آنے پر پنجاب فلم پروڈیوسرز کی بڑی تعداد مشکل میں آگئی اور درخواستیں جمع نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبول خبریں