کراچی، ایف ٹی سی پل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی

حادثے کے باعث کچھ دیر کے لیے علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر رہی


محمد شاہ میر خان December 24, 2025

کراچی:

شہر قائد کے مصروف علاقے ایف ٹی سی پل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے باعث کچھ دیر کے لیے علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

مقبول خبریں