سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل کا پنجاب پروٹیکشن پراپرٹی آرڈیننس معطلی کا خیرمقدم  

 پنجاب حکومت کی جانب سے آرڈیننس کےحق میں دیےگئے مؤقف کومسترد کرتےہیں،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل


ویب ڈیسک December 24, 2025

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کا پنجاب پروٹیکشن آف پراپرٹی قانون کی معطلی کا خیرمقدم   کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پنجاب پروٹیکشن آف پراپرٹی قانون کے اطلاق کی معطلی کا لاہور ہائیکورٹ کا عبوری حکم خوش آئند ہے۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نئے آرڈیننس کے تحت ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیوں کو جائیداد تنازعات کا اختیار دینا آئین و قانون کے منافی ہے،   نیا آرڈیننس عدالتی بالادستی، شہری حقوق اور سول نظام کو کمزور کرتا ہے،  زیرِ سماعت مقدمات میں ریونیو افسر کے ذریعے قبضہ دلوانا عدالتی اختیار پر حملہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق کچھ عناصر تمام اختیارات بشمول عدالتی اختیارات اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں، پٹواریوں اور اسسٹنٹ کمشنرز کو دائرہ اختیار سے بڑھ کر اختیارات دینا ناقابلِ قبول ہے، 
 قوانین کی تشریح کا اختیار آئینی طور پر صرف عدلیہ کو حاصل ہے،  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو عبوری حکم جاری کرنے کا مکمل آئینی اختیار حاصل ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ   عدلیہ کے اختیارات کو کمزور کرنے والے قانون کی معطلی درست فیصلہ ہے،  وکلا برادری چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور عدالتی ادارے کے ساتھ کھڑی ہے،   پنجاب حکومت کی جانب سے آرڈیننس کے حق میں دیے گئے مؤقف کو مسترد کرتے ہیں۔

مقبول خبریں