طلاق کا نوٹس بھیجنے پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا

40 سالہ بالاموروگن پہلے سافٹ ویئر انجینئر تھے لیکن پچھلے چار سال سے بے روزگار تھے


ویب ڈیسک December 24, 2025

بھارتی شہر بنگلورو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ قتل بیوی کے طلاق کا نوٹس بھیجنے پر ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالاموروگن نامی شخص نے اپنی بیوی بھونیشوری کو گولی مار دی، جس کے بعد خود پولیس کے حوالے ہو گیا۔

40 سالہ بالاموروگن پہلے سافٹ ویئر انجینئر تھے لیکن پچھلے چار سال سے بے روزگار تھے۔ بھونیشوری، 39 سالہ، یونین بینک آف انڈیا میں اسسٹنٹ منیجر تھیں۔

جوڑے نے 2011 میں شادی کی تھی اور 2018 میں بنگلورو منتقل ہوئے۔ دونوں تمل ناڈو کے سیلم ضلع کے رہائشی تھے اور ان کے دو بچے ہیں۔

گولی لگنے کے بعد بھونیشوری کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

مقبول خبریں