کوئٹہ کے لوکل گورنمنٹ انتخابات پر حکم امتناع جاری

حلقہ بندیاں 2017 والی مردم شماری کے تحت ہوئیں جب کہ 2023 کی مردم شماری نوٹیفائی ہو چکی ہے، وکیل کا مؤقف


ویب ڈیسک December 24, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وفاقی آئینی عدالت  نے کوئٹہ کے لوکل گورنمنٹ انتخابات پر حکم امتناع جاری کردیا۔

چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے  کوئٹہ کے لوکل گورنمنٹ انتخابات کے حوالے سے مقدمے کی سماعت کی، بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس علی باقر شامل  تھے۔

دورانِ سماعت درخواست گزار عبدالقادر کی جانب سے کامران مرتضیٰ پیش ہوئے اور  انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کوئٹہ میں حلقہ بندیاں 2017ء  والی مردم شماری کے تحت ہوئیں۔ اب 2023 کی مردم شماری نوٹیفائی ہو چکی ہے۔ انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہونے چاہییں۔

بعد ازاں عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین کے نام نوٹسز بھی جاری کردیے۔

مقبول خبریں