حکومتِ پاکستان کے کابینہ ڈویژن نے کابینہ ڈویژن نے اسلام آباد کی حدود میں 26 دسمبر کو تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے 24 دسمبر کا عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن منسوخ کردیا۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں واقع پاکستان سیکریٹیریٹ اور تمام وفاقی ادارے 26 دسمبر بروز جمعہ بند رہیں گے۔
حکومتِ پاکستان کے کابینہ ڈویژن نے اپنے نوٹی فکیشن میں کہا کہ اسپتال، بینکس، ضروری سروسز کے دفاتر، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد، سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ، پولیس، آئیسکو اور سوئی ناردرن گیس کے دفاتر کھلے رہیں گے۔