کشتی پر موجود پُراسرار فنگرپرنٹ، 2000 سال قدیم معمہ حل ہونے کے قریب

کشتی کی باقیات پہلی بار 1880 کے دہائی میں دریافت ہوئی تھیں


ویب ڈیسک December 25, 2025

سائنس دانوں نے ایک نیا فنگر پرنٹ دریافت کیا ہے جس کے حوالے سے ان کا ماننا ہے کہ یہ ایک قدیم حملے سے متعلق 2000 ہزار پرانا معمہ حل کر سکتا ہے۔

تاریخ دان عرصے سے انجان حملہ آوروں کے ایک گروپ کی شناخت کے حوالے سے مخمصے میں مبتلا تھے۔ ان حملہ آوروں کی کشتی چار صدی قبلِ مسیح میں ڈنمارک کے ساحل پر موجود جزیرے ایلس میں پھنس گئی تھی۔

اس ناؤ کی باقیات پہلی بار 1880 کے دہائی میں دریافت ہوئی تھیں۔ تاہم، محققین کو یہ سمجھنے میں مشکلات کا سامنا تھا کہ اس کشتی میں کون اور کیوں سوار ہوا ہوگا۔

سوئیڈن کی لُنڈ یونیورسٹی کے ماہرِ آثارِ قدیمہ مکائیل فاویل کا کہنا تھا کہ یہ سمندری حملہ آور کہاں سے آئے ہوں گے اور انہوں نے جزیرے پر کیوں حملہ کیا ہوگا یہ عرصے سے ایک معمہ رہا ہے۔

ماہرین اب پُرامید ہیں کہ فنگرپرنٹ کا تجزیہ حملہ آوروں کے اصل سے متعلق حقائق افشا کر دے گا۔

مقبول خبریں