کراچی، پلاسٹک کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں

ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، فائر بریگیڈ حکام


عامر خان December 26, 2025

کراچی:

شہر قائد کے علاقے لانڈھی ریڑھی گوٹھ، چشمہ گوٹھ کے قریب واقع ایک پلاسٹک کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی۔

اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس اور رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر روانہ کی گئیں، جن میں سے دو گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مقبول خبریں