کراچی:
مغربی سسٹم آج رات ملک میں داخل ہوگا جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی بارش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں چند روز کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں خنک موسم برقرار رہے گا جبکہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 تا 14 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
کراچی میں بیشتر وقت بلوچستان کی شمال اور شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ شام میں مختصر وقت کے لیے سمندری ہوائیں بھی فعال ہونے کا امکان ہے۔
شہر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسمیاتی لحاظ سے کسی غیر معمولی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ رواں ماہ کے دوران بارش کا بھی کوئی امکان نہیں تاہم کبھی کبھار موسم جزوی ابرآلود ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب، صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے۔