پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی نے اپنی فٹنس روٹین چاہنے والے سے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا جسم تقریباً ہرچیز برداشت کرسکتا ہے بس آپ کو ذہنی طور پر خود کو کرنا ہوتا ہے۔
فیصل قریشی نہ صرف پاکستان کے ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں بلکہ وہ متعدد ٹی وی شوز میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔
فیصل قریشی اپنی اداکاری سے ہر کردار میں جان ڈال دیتے ہیں، چاہے وہ مثبت کردار ہو یا پھر منفی، ناظرین انہیں ہر کردار میں بے حد پسند کرتے ہیں اور ان کی اداکاری کو سراہتے ہیں۔

52 سالہ اداکار اپنی فٹنس کے معاملے میں بے حد سنجیدہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے سے چھوٹے اداکاروں سے بھی زیادہ جوان دکھائی دیتے ہیں۔

فیصل قریشی ورزشکے ساتھ ساتھ صاف ستھری، صحت بخش غذا کھانے پر زور دیتے آئے ہیں اور وہ صحت مند طرزِ زندگی گزارنے کے لیے باقاعدگی سے جم جاتے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر فیصل قریشی نے حال ہی میں اپنی جم روٹین بھی شیئر کی، جس کے کپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ آپ کا جسم تقریباً ہرچیز برداشت کرسکتا ہے بس آپ کو ذہنی طور پر خود کو کرنا ہوتا ہے۔
بعد ازاں، احمد رھندوا کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے اس حوالے سے کھل کر گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ وہ پورے جوش و جذبے کے ساتھ ورزش کرتے ہیں اور خود کو مضبوط اور فِٹ رکھنے پر توجہ دیتے ہیں۔
فیصل قریشی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی غذا کو کس طرح بہتر اور صاف کیا اور اس حوالے سے انہیں اعجاز اسلم نے خصوصی یا سخت ڈائٹس سے بچنے کا مشورہ دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی یا سخت ڈائٹس صرف وقتی فائدہ دیتی ہیں، اس لیے انسان کو ایک مکمل روٹین بنانی چاہیے اور اپنے لیے اہداف مقرر کرنے چاہیے جس پر وہ آسانی سے عمل کرسکیں۔