رحیم یارخان میں تیتر کے غیرقانونی شکار میں مشغول 3 شکاری گرفتار

گجرات بارڈر ایریا سے مسکن سے بھٹکی مادہ سامبرہرن ریسکیو کیا گیا


ویب ڈیسک December 26, 2025

پنجاب میں وائلڈ رینجرز نے غیرقانونی شکار کے حوالے سے مخلتف کارروائیاں انجام دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں تیتر کے غیرقانونی شکار میں مشغول 3 شکاریوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔

اسی طرح لیہ میں  دو شکاریوں کے قبضے سے ذبیح شدہ فاختہ اورکبوتر برآمد ہوئے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

گجرات بارڈر ایریا سے مسکن سے بھٹکی مادہ سامبرہرن ریسکیو کیا گیا۔ مادہ سامبرہرن کو بحفاظت وائلڈلائف پارک جوہر آباد منتقل کردیا گیا۔

مقبول خبریں