کراچی میں پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 6 منشیات فروش گرفتار

ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے


ویب ڈیسک December 26, 2025
فوٹو: فائل

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ، قائدآباد اور شرافی گوٹھ پولیس نے کارروائیوں کے دوران 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو کی پولیس پارٹی نے جمشید کوارٹر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش گرفتار کر لیے۔ ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان کے مطابق ملزمان سے ایک کلو گرام منشیات آئس برآمد کر لی ، ملزمان کی شناخت ذاکر اور ارباز کے نام سے کی گئی، ملزمان شہر کے پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے ، گرفتار ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب قائدآباد پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کیں، ملزمان کو پرانی ریلوے لائن لانڈھی تھانہ قائدآباد کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان شیرنواز خان ، دوست محمد اور مراد کو گرفتار کر کے ملزمان سے ایک ہزار 160 گرام چرس اور فروخت کی رقم برآمد کر لی گئی۔

گرفتار ملزمان مختلف قائدآباد تھانے کی حدود میں مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرتے رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل رکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ، گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح شرافی گوٹھ پولیس نے ملیر ندی بند فیوچر کالونی لانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزم نصراللہ سے 520 گرام چرس اور فروخت کی گئی منشیات کی مد میں حاصل ہونے والی رقم برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی ہے۔

گرفتار ملزم مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرتا رہا ہے، ملزم کا مزید کرمنل رکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں