کراچی:
ماڈل کالونی میں شہری سے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی کے علاقے شیٹ نمبر 26 ملیر جعفر باغ کے قریب شہری سے اسٹریٹ کرائم کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
موٹرسائیکل سوار دو اسٹریٹ کرمنلز نے گھر کے سامنے کھڑے نوجوان کو پستول دکھا کر موبائل فون چھین لیا۔
فوٹیج میں دیکھا گیا کہ نوجوان شہری اپنے گھر کے باہر موٹرسائیکل کے پاس کھڑا موبائل فون استعمال کر رہا ہے اسی دوران موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان اچانک نمودار ہوئے اور موٹرسائیکل کی عقبی سیٹ پر بیٹھے شخص نے پستول کھا کر اس سے موبائل فون چھینا۔
چند سیکنڈ کھڑے ہو کر بات چیت کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے وہاں سے چلے گئے، واردات کے فوری بعد مثاثرہ شہری جو گھبرایا ہوا لگ رہا تھا فوری طور پر گھر کے اندر چلا گیا۔