پاکستان کا یمن میں قیامِ امن اور استحکام کی سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ

تمام یمنی فریق اتفاق شدہ نکات پر جامع،مذاکراتی سیاسی حل کی جانب تعمیری اور خلوصِ نیت سے پیش قدمی کریں، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک December 27, 2025

پاکستان یمن میں حالیہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے،جمہوریہ یمن میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان مملکتِ سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اس ضمن میں متحدہ عرب امارات کی کاوشوں کو بھی سراہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یمنی فریقین ایسے کسی بھی یکطرفہ اقدام سے گریز کریں گے جو صورتِ حال میں مزید کشیدگی کا باعث بنے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم تمام یمنی فریقوں سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ باہمی اتفاق شدہ نکات کی بنیاد پر جامع اور مذاکراتی سیاسی حل کی جانب تعمیری اور خلوصِ نیت سے پیش قدمی کریں۔

ترجمان نے کہا کہ تمام یمنی جماعتیں جامع مذاکرات اور سیاسی حل کے لیے خلوصِ نیت سے کام کریں۔​امید کرتے ہیں کہ سفارتی کوششوں سے یمنی عوام کی مشکلات کا خاتمہ اور پائیدار امن قائم ہوگا۔

مقبول خبریں