وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ

دونوں نے جاری تربیتی پروگراموں کا جائزہ لیا اور مختلف کورسز کی کارکردگی کا معائنہ کیا


ویب ڈیسک December 27, 2025

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ہفتے کے روز دارالحکومت میں ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا۔

انہوں نے جاری تربیتی پروگراموں کا جائزہ لیا اور مختلف کورسز کی کارکردگی کا معائنہ کیا جن میں کیپیٹل ایلیٹ ٹریننگ کورس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کورس شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزرا نے مشقیں اور دیگر جسمانی تربیتی ڈرلز کا معائنہ کیا اور ٹرینیز کی تیاری اور فٹنس کی سطح کا مشاہدہ کیا۔

محسن نقوی نے ٹریننگ سینٹر کے ترقیاتی اور پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا اور دستیاب تربیتی سہولیات کا معائنہ کیا۔

وزیر داخلہ نے ایلیٹ ٹریننگ سینٹر کے افسران اور انسٹرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی، ایلیٹ فورس کی تربیتی معیارات کو بہتر بنانے اور خاص طور پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مسلسل خطرات کے پیش نظر رسپانس ٹائم کو کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

محسن نقوی نے ٹرینیز کی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی مزید تعریف کی اور کہا کہ ایلیٹ ٹریننگ سکول سیکورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔

اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل علی ناصر رضوی نے وزیر داخلہ کو سینٹر میں جاری تربیتی سرگرمیوں، سکیورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیر تربیت اہلکاروں کی فائرنگ کی مہارتوں کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔دورے کے دوران سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈی آئی جیز اور دیگر متعلقہ پولیس افسران بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں