راولپنڈی: 11 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار

ہ کہوٹہ کے علاقہ میں 11 سالہ بچی سے زیادتی کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا


ویب ڈیسک December 27, 2025
فوٹو: فائل

راولپنڈی میں 11 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے بعد خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ کہوٹہ کے علاقہ میں 11 سالہ بچی سے زیادتی کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا۔

معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے مطابق متاثرہ بچی زیر حراست خاتون کے گھر رہتی تھی، متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، سینئر افسران مقدمہ کی تفتیش کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

بیان کے مطابق زیر حراست افراد کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا،خواتین بچوں پر تشدد زیادتی یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں۔

مقبول خبریں