بہت سیر کرلی پاکستان کے یورپ لاہور کی، سہیل آفریدی واپس چلے جائیں، عظمیٰ بخاری

بہت پروٹوکول میں لاہور دیکھ لیا، واپس جا کر خیبر پختونخواہ کے لوگوں کی بھی داد رسی کرلیں،ان کی بھی سن لیں، وزیراطلاعات


ویب ڈیسک December 28, 2025
فوٹو: فائل

لاہور:

پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اسٹریٹ موومنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے کہا ہے کہ پاکستان کے یورپ لاہور کی بہت سیر کرلی، واپس چلے جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ‘‏ماشااللہ اسڑیٹ موومنٹ!، کل رات سے بنگلہ دیش کی تصویریں لگا کے خوش ہو رہے تھےلیکن آج دن کی روشنی میں اسٹریٹ موومنٹ کا پول کھل گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ والوں کو  نعروں کا جواب دینے والا بھی کوئی نہیں ملا، بہت سیر کرلی پاکستان کے یورپ لاہور کی، اب خدا کے لیے واپس تشریف لے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ لاہور کو سکھ کا سانس لینے دیں، بہت پروٹوکول میں لاہور دیکھ لیا،  واپس جا کر خیبر پختونخواہ کے لوگوں کی بھی داد رسی کرلیں اور ان کی بھی سن لیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پنجاب کے دورے پر لاہور میں موجود ہیں جہاں انہوں نے پہلے دن پنجاب اسمبلی کے پی ٹی آئی اراکین سے اسمبلی میں ملاقات کی اور اس کے بعد مختلف شخصیات سےملاقاتیں کیں اور تاریخی مقامات کے دورے بھی کیے۔

مقبول خبریں