سال2025 میں پاکستان کی کئی مشہور شخصیات کے طلاقیں ہوئیں جنہوں نے مداحوں کو حیران کر دیا اور ان پر بحث و مباحثے کا سلسلہ بھی چلایا۔ سال 2025 میں طلاق اور تعلقات کے خاتمے کے حوالے سے مختلف شہرت یافتہ شخصیات کی ذاتی زندگیاں خبروں کی زینت بنی رہیں۔
2025 میں کم از کم دس پاکستانی مشہور ترین جوڑوں نے اپنے تعلقات ختم کیے یا انہوں نے شیئر کیا کہ وہ علیحدگی کے پیچیدہ مراحل سے گزر رہے ہیں۔ کچھ رشتے اختتام پذیر ہو ئے جبکہ کچھ اب بھی عدالتی یا علیحدگی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ ان اہم شخصیات کی فہرست ذیل میں درج ہے۔
عاصم اظہر اور میرب علی
معروف گلوکار عاصم اظہر نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اُن کی اور اداکارہ میرُب علی کی منگنی ختم ہو چکی ہے ۔ شادی کا منتظر مداحوں نے اس جوڑے کی علیحدگی پر حیرت کا اظہار کیا۔

زارا ترین اور فاران طاہر
سینیئر اداکارہ زارا ترین نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ لوگ سمجھتے ہیں، ہماری شادی دو سال چلی لیکن یہ محض چار ماہ چل سکی تھی۔ 
حنا رضوی اور عمار احمد
پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کا اعلان کیا اگرچہ ابھی باضابطہ طلاق کا اعلان نہیں ہوا۔
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی
معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ ایمن زمان نے شوہر مجتبیٰ لاکھانی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔اداکارہ و ٹک ٹاکر ایمن زمان نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر مجتبی لاکھانی کیساتھ لی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دیں تھی۔
سارہ عمر اور محسن طلعت
اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے نو سال بعد ان کی اور شوہر محسن طلعت کی راہیں جدا ہوچکی ہیں، اداکارہ سارہ عمر نے طلاق کے بعد دوبارہ کام کا آغاز کیا اور اپنے نجی مسائل سے بچنے کے لیے ریئلٹی شو تماشہ میں داخل ہوئیں۔
سبحان عمیس اور عبیر اسد
یہ جوڑا شادی کے صرف سات مہینوں بعد الگ ہوگیا، اور انہوں نے طلاق کے وجوہات کو عوامی سطح پر بیان نہیں کیا۔ عبیر اور سبحان نے فروری 2025 میں شادی کی تھی۔
خوشبو اور ارباز خان
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ خوشبو نے پہلی بار کھل کر اپنے اور ارباز خان کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے ان سے علیحدگی کی تصدیق کی، ایک انٹرویو میں خوشبو نے سابق شوہر پر دھوکا دہی کا الزام لگایا اور انکشاف کیا کہ ارباز ان کے لیے سب کچھ تھے، مگر مشکل وقت میں وہ کبھی ساتھ نہیں کھڑے ہوئے۔
سحر حیات اور سمیع رشید
ٹک ٹاکر سحر حیات نے شوہر سمیع رشید سے طلاق کی تصدیق کردی، ان کے ہاں 2024 میں پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی طلاق کے بعد بچے کی پرورش وغیرہ جیسے معاملات زیر بحث رہے۔
انوشے عباسی اور اینان عارف
اداکارہ انوشے عباسی نے ذاتی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ چھ سال قبل ان کی طلاق ہوگئی تھی۔انوشے عباسی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی طلاق پر کھل کر بات کی۔
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق
حال ہی میں پاکستانی سابق کرکٹر عماد وسیم نے بھی اپنی اہلیہ ثانیہ اشفاق سے علیحدہ کا اعلان کیا جس پر ان کی اہلیہ نے کہا کہ میرا گھر اجاڑ دیا گیا، بچے اپنے والد سے محروم ہوگئے جبکہ پانچ ماہ کے بچے کو اب تک اس کے والد نے نہیں تھاما۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاملات اس وقت خراب ہوئے جب ان کی ازدواجی زندگی میں تیسرے شخصیت کی انٹری ہوئی جو عماد وسیم سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ 
سال بھر کے ان طلاق کے واقعات نے نہ صرف شوبز بلکہ عام معاشرے میں بھی طلاق، تعلقات اور الگ زندگی کے موضوعات کو زیر بحث لایا۔ ان واقعات پر مداحوں، سوشل میڈیا صارفین اور شوبز مبصرین نے بھی ملے جلے ردعمل ظاہر کیے، جس میں بعض نے ذاتی آزادی کی حمایت کی تو کچھ نے روایتی ازدواجی اقدار کے تحفظ پر زور دیا۔