کچھ ماہرِ طبیعیات کا ماننا ہے کہ ہماری کائنات کسی بڑے بلیک ہول کے اندر ہو سکتی ہے۔
اگرچہ یہ بات کوئی ثابت شدہ بات نہیں بلکہ چند سائنسی مشاہدات اور نظریاتی خیالات سے جنم لینے والا تصور ہے۔ اس کے پیچھے چند اہم وجوہات ہیں جو درج ذیل ہیں:
1) بلیک ہول اور کائنات کی مماثلت
بلیک ہول کی طبیعیات اور ہماری کائنات کی توسیع میں کچھ ریاضیاتی مماثلتیں ہیں۔ کچھ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ اتفاق نہیں ہو سکتا۔
2) بگ بینگ اور بلیک ہول کی مشابہت
اسی طرح بگ بینگ میں کائنات ایک انتہائی گھنے اور گرم نقطے سے پھیلتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ بلیک ہول کے مرکز میں بھی مادہ انتہائی گھنا ہو جاتا ہے۔ اسی مماثلت کی وجہ سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ شاید ہماری کائنات کسی بڑے بلیک ہول کے اندر بنی ہو۔
3) قابلِ مشاہدہ کائنات
ہم ایک حد سے آگے کائنات کو نہیں دیکھ سکتے، کچھ لوگ اسے بلیک ہول کے ایونٹ ہورائزن سے تشبیہ دیتے ہیں جس سے آگے کی معلومات ہم تک نہیں پہنچ سکتیں۔
4) کوانٹم گریویٹی کی نامکمل سمجھ
ہم ابھی تک کششِ ثقل اور کوانٹم طبیعیات کو مکمل طور پر نہیں سمجھ پائے۔ یہی وجہ ہے کہ اس خُلا کیوجہ سے مختلف عجیب و غریب نظریات سامنے آتے ہیں جن میں ’بلیک ہول میں رہنے‘ جیسا خیال بھی شامل ہے۔