گوادر کے سمندر میں بلوم کی موجودگی کے باوجود ڈولفنز کا نظارہ، ویڈیو وائرل

گوادر کے سمندر میں ڈولفن کے ایک گروپ کو ایک ساتھ دیکھا گیا،عالمی ادارہ برائے تحفظ جنگلی حیات


ویب ڈیسک December 29, 2025

گوادر کے سمندر میں بلوم کی موجودگی کے باوجود ڈولفنز کا نظارہ کیا گیا۔

 کراچی سے ورلڈ وائیڈ فنڈز فار نیچر (عالمی ادارہ برائے تحفظ جنگلی حیات) کے مطابق گوادر کے سمندر میں ڈولفن کے ایک گروپ کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق یہ بلوم قدرتی موسمی عمل ہے، آلودگی سے کوئی تعلق نہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے مزید بتایا کہ اس بلوم کو عام طور پر سی اسپارکل کے نام سے جانا جاتا ہے، نوک ٹیلو کا ایک چھوٹا تیرنے والا جاندار ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق نوک ٹیلو کا بلوم ہر سال نومبر سے فروری کے دوران ظاہر ہوتا ہے، رواں سال یہ بلوم کراچی سے بلوچستان کے ساحل تک پھیل چکا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق نوک ٹیلو کے بلوم کا آغاز پاکستان میں نومبر میں ہوا ہے، بلوم کے باعث پسنی سے جیوانی تک سمندر کا پانی سبز ہوا ہے۔

 

مقبول خبریں