مظفرآباد:
وادی نیلم کے علاقے شاردہ سے مظفرآباد آنے والی مسافر کوچ کو خوفناک حادثہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ پھسل کر کھائی میں جاگری جس کے باعث 10 مسافر زخمی جبکہ تین کے حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس کے مطابق مسافروں کو ریسکیو کرنے کے لیے امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں۔
مسافر وین شاردہ سے مظفرآباد آرہی تھی کہ کہوڑی پل کے قریب پھسل کر کھائی میں جاگری، زخمیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ مظفر آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔