سوات؛ چکدرہ انٹر چینج کے قریب مسافر وین کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق

ڈاکٹروں کی ہدایات پر 5 شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے سوات ریفر کر دیا گیا


ویب ڈیسک December 29, 2025

پشاور:

سوات موٹروے پل چوکی ٹول پلازہ کے قریب مسافر فلائنگ کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے چلی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی میڈیکل ٹیموں کے ساتھ ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم، ڈیزاسٹر وہیکل اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں کی ہدایات پر 5 شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے سوات ریفر کر دیا گیا۔

مقبول خبریں