سہیل آفریدی اور انکی قیادت بار بار پاکستان کی وحدت پر حملہ آور ہوتی ہے، خواجہ آصف

پی ٹی آئی ورکر سوشل میڈیا پر گندی استعمال کرتے ہیں، ان سب چیزوں سے پہلے بھی بین الصوبائی عزت خراب ہوتی رہی ہے


ویب ڈیسک December 29, 2025
فوٹو: فائل

لاہور:

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی آپ کی پارٹی کی قیادت بشمول آپ کے پاکستان کی وحدت پر حملہ کرتے ہیں۔

ایکس اکاؤنٹ (ٹویٹر) پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خط کے حوالے سے انہوں نے پوسٹ کیا ہے کہ سہیل آفریدی صاحب! آپ کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت پر حملہ ہوتا ہے اور بار بار ہوتا ہے، آپ کی پارٹی کی قیادت بشمول آپ کے پاکستان کی وحدت پر حملہ کرتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آپ کے ورکر آپ کی قیادت کی آشیر باد سے انتہائی گندی زبان سوشل میڈیا پر استعمال کرتے ہیں، ان سب چیزوں سے اس وقت بھی آئینی عہدوں اور بین الصوبائی عزت خراب ہوتی رہی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید لکھا کہ آئیں سب مل کر اس کی مذمت اور سدباب کرتے ہیں۔

مقبول خبریں