میونسپل کمشنر کی ساکھ خراب کرنے کیلیے بیرون ملک روانگی سے روکنے کی خبریں چلائی گئیں، میئر کراچی

سب نے روکنے کی خبریں چلائیں مگر روانگی پر کسی نے کوئی خبر نہیں چلائی، مرتضیٰ وہاب


ویب ڈیسک December 30, 2025
فوٹو فائل

میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ میونسپل کمشنر افضال زیدی کو بیرون ملک جانے سے روکا گیا تو خبریں شائع ہوئیں مگر وہ روانہ ہوگئے تو کسی نے کوئی خبر شائع نہیں کی۔

اپنے ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ میونسپل کمشنر افضال زیدی کو ائیر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روکنے کی خبر شائع کی گئی لیکن وہ بعد میں چلے گئے اس کی کوئی خبر شائع نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک عزت دار شخص کی ساکھ خراب کرنے کیلئے منفی خبر شائع کردی گئی۔

پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں کے سوال کے جوابات دیتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ افضا ل زیدی کو جہاں جانا تھا وہ وہاں چلے گئے اور وہ واپس بھی آجائیں گ۔

،میئر کراچی نے پیپلز پارٹی کی رہنماء نجمی عالم کی جانب سے میونسپل کمشنر افضال زیدی پر لگائے گئے سنگین الزامات پر کہا کہ آئی لو نجمی بھائی۔ انہوں نے نجمی عالم کے بیان پر مزید کہا کہ بیان دینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مقبول خبریں