لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہوریوں کیلیے محفوظ بسنت کی اجازت دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے بسنت 2026 کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ، پولیس، کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز اور شہریوں کیلئے ایس او پیز جاری کردیے گئے، ضلع لاہور کی حدود میں 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو بسنت منائی جائے گی۔
حکومت نے سخت شرائط اور حفاظتی اقدامات کے تحت پتنگ بازی کی مشروط اجازت دی، پتنگ اور ڈور مینوفیکچررز کی رجسٹریشن کیلئے ای-بز ایپ اور آن لائن پورٹل فعال، پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے کیلئے یکم تا 8 فروری 2026 کا وقت مقررجبکہ چرخیاں بنانے اور بیچنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
ڈور صرف "پنا" کی شکل میں ہو گی، نائلون، پلاسٹک اور دھاتی تار کے استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے ، تمام مینوفیکچررز اور سیلرز کو ڈیجیٹل رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت، موٹر سائیکل سواروں کیلئے بائیک پر حفاظتی تار (Safety Wire) لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ پتنگ اور گڈے کا سائز بھی مقررہ حد سے تجاوز نہیں کرناچاہیے۔