پشاور:
لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات بالآخر دو ہفتوں بعد عمل درآمد کر دیا۔
ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار کو ناقص کارکردگی کے بجائے مدت ملازمت کے خاتمے پر اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ نے ڈائریکٹر کو مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق اسپتال ڈائریکٹر کی اسامی پہلے ہی مشتہر کی جا چکی ہے، ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار کو مدت ملازمت میں توسیع نہیں دی جا رہی ہے، نئے ڈائریکٹر کی میرٹ پر جلد تقرری کی جائے گی۔
اسپتال کے ڈائریکٹر کی مدت ملازمت پانچ سال بعد 31 دسمبر 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خراب کارکردگی پر اسپتال کے ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔ اسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے معاملے پر انکوائری کمیٹی مقرر کر دی تھی۔
انکوائری کمیٹی کو 3 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد بھی اسپتال ڈائریکٹر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔