بلدیاتی انتخابات  کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ گئے

پارٹی کے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیے جانے پر رہنماؤں کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے


ویب ڈیسک December 30, 2025
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے اپنی مرضی سے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، جس پر ذرائع نے بتایا کہ ریجنل صدور کو اعتماد میں لیے بغیر بورڈ تشکیل  دیا گیا، جس کے بعد رہنماؤں کے احتجاج کے بعد سلمان اکرم راجا نے پارلیمانی بورڈ کو ختم کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق بڑا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیا پارلیمانی بورڈ آئین کے تحت بنایا جائے۔ اسی طرح نئے پارلیمانی بورڈ میں ریجنل صدور، ٹکٹ ہولڈز ، ایم این ایز اور سینیٹرز کو شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت آج نیا پارلیمانی بورڈ تشکیل دے گی۔

مقبول خبریں