پاکستان کے اولمپک چیمپین ارشد ندیم کی فیفا کے صدر سے ملاقات

اس موقع پر فیفا کے صدر نے ارشد ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں


ویب ڈیسک December 31, 2025

پاکستان کے اولمپک چیمپین ارشد ندیم کی دبئی میں منعقد ہونے والے گلوبل اسپورٹس سمت میں فیفا کے صدر جیانی انفینٹنو سے ملاقات ہوئی۔

فیفا کے صدر نے ارشد ندیم سے ان کے تھرو کے بارے میں سوال کیا جس کے جواب میں ارشد ندیم نے کہا کہ تھرو 92 میٹر تھی اور اب اس کا ریکارڈ توڑنا ہے۔

ارشد ندیم نے ایکس پر فیفا کے صدر کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ فیلڈ سے لے کر عالمی فورمز تک — کھیل واقعی ایک زبان بولتا ہے۔ ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات کا اعزاز۔

اس موقع پر فیفا کے صدر نے ارشد ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

مقبول خبریں