امریکی ویزہ کیلئے جعلی دستاویزات جمع کرانے والی خاتون کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

c


ویب ڈیسک December 31, 2025

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے جعلی دستاویزات کے ذریعے امریکی ویزا کے حصول کی کوشش کرنے والی مبینہ ملزمہ کی درخواستِ ضمانت پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، دورانِ سماعت ملزمہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مجموعی طور پر بیس افراد نے امریکی ویزا اپلائی کیا جن میں سے چھ افراد کے دستاویزات جعلی نکلنے پر کارروائی کی گئی۔

وکیل کے مطابق ملزمہ ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازمہ ہیں اور بطور ٹرینر بیرونِ ملک جا رہی تھیں۔سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اگر خاتون کا نام آرہا ہے تو عدالت نوٹس کر رہی ہے، ہمارے معاشرے میں خواتین کا بہت احترام ہے مگر خواتین کو بھی اپنی عزت برقرار رکھنے کے لیے محتاط رہنا ہوتا ہے۔ 

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ خاتون کو خود بھی اپنی عزت کروانا ہوتی ہے۔ سپریم کورٹ نے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

مقبول خبریں