یوروسٹار ٹرین سروس مکمل بند، ہزاروں یورپی مسافر پھنس گئے

صورتحال کے پیش نظر لندن آنے اور جانے والی تمام یوروسٹار ٹرینیں اگلے نوٹس تک معطل کر دی گئی ہیں


ویب ڈیسک December 31, 2025

یورپ کی بین الاقوامی ٹرین سروس یوروسٹار نے بجلی کی فراہمی میں خرابی کے باعث اپنی تمام ٹرینیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کے روز لندن سے پیرس، ایمسٹرڈیم اور برسلز کو ملانے والی تمام ٹرینیں چینل ٹنل میں بجلی کے مسئلے کے بعد روک دی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خلل کرسمس اور نئے سال کے درمیان انتہائی مصروف سفری دنوں میں پیش آیا، جس کے باعث ہزاروں مسافر متاثر ہوئے۔

یوروسٹار کے ترجمان نے بتایا کہ چینل ٹنل میں بجلی کی فراہمی میں خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد ایک شٹل ٹرین ٹنل کے اندر آ کر رک گئی۔

صورتحال کے پیش نظر لندن آنے اور جانے والی تمام یوروسٹار ٹرینیں اگلے نوٹس تک معطل کر دی گئی ہیں۔

یوروسٹار نے اپنی ویب سائٹ کے ذریعے مسافروں کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں اپنے سفر کے منصوبے مؤخر کرنے اور تازہ معلومات کے لیے سرکاری اعلانات پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

مقبول خبریں