2025 میں کونسی ڈیوائسز کی اپ ڈیٹس روک دی گئیں؟

سال 2025 اسمارٹ فونز کے حوالے سے کافی مصروف سال رہا


ویب ڈیسک December 31, 2025

سال 2025 اسمارٹ فونز کے حوالے سے کافی مصروف سال رہا۔ ساتھ ہی اس سال بہت سارے موبائل فونز کے لیے اپ ڈیٹس روک دی گئی ہیں۔

ان میں درج ذیل ڈیوائسز شامل ہیں:

ایل جی

ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی نے خراب سیلز کی وجہ سے 2021 میں موبائلز بنانا بند کر دیے تھے لیکن کمپنی نے جون 2025 تک صارفین کے لیے سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری رکھی ہوئی تھیں۔ تاہم، 30 جون کو اپ ڈیٹس کے سرورز کو بند کر دیا گیا۔

آئی فون

ایپل اپنے آئی فون ماڈل کی ریلیز کے بعد عرصے تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کرتا ہے۔ تاہم، اس سال ایپل نے اپنے فرسٹ جنریشن آئی فون ایس ای کو کمپنی کی ’آبسلیٹ‘ (پرانی ہوجانے والی ٹیکنالوجی) کی فہرست میں رکھ دیا ہے۔

سام سنگ

سام سنگ کی جانب سے 2025 میں متعدد ڈیوائسز کے لیے سپورٹ ختم کر دی گئی۔ 2025 میں گلیکسی ایس 20 کی مکمل سیریز نے اپنی حتمی اپ ڈیٹ موصول کی۔ ان ڈیوائسز میں گلیکسی ایس 20، ایس 20+، ایس 20 الٹرا اور ایس 20 ایف ای شامل ہیں۔

ان کے علاوہ گلیکسی نوٹ 20 اور نوٹ 20 الٹرا کی سپورٹ بھی ختم کر دی گئی۔ جبکہ گلیکسی اے 02 ایس اور گلیکسی اے 12 کے لیے بھی اپ ڈیٹس روک دی گئی ہیں۔

مقبول خبریں