پھول نگر:
ملتان روڈ پھول نگر کے قریب بارش کے باعث سڑک پر پھسلن ہونے سے ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک ٹریلر نے مزدا کو ٹکر مار دی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد عقب سے آنے والی متعدد گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔
حادثے کے نتیجے میں مزدا کا ڈرائیور گاڑی میں پھنس گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کے بعد ڈرائیور کو زخمی حالت میں گاڑی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ واقعے کے بعد کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر رہی، تاہم گاڑیوں کو ہٹا کر راستہ بحال کر دیا گیا۔