جیکی چین غزہ کے معصوم بچوں کی حالت زار پر رو پڑے

غزہ کے بچے روزانہ بمباری کا سامنا کر رہے ہیں، جیکی چین


ویب ڈیسک January 01, 2026

ہانک کانگ سے تعلق رکھنے والے ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جیکی چین بھی غزہ کے معصوم بچوں کی حالت زار پر رو پڑے۔

جیکی چین کی حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ بتارہے ہیں کہ کیسے غزہ کے ایک بچے کی باتوں نے انہیں رلا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’حال ہی میں ایک ویڈیو دیکھی، جیسے ہی میں نے اس بچے کو بات کرتے ہوئے سنا، میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

جب بچے سے پوچھا گیا کہ ’تم بڑے ہو کر کیا بنو گے؟ تو اس نے جواب دیا، ہماری طرف کے بچے بڑے نہیں ہوتے۔

جیکی چین نے کہا کہ یہ سن کر میری آنکھوں سے بے اختیار آنسو بہنے لگے۔ غزہ کے بچے روزانہ بمباری کا سامنا کر رہے ہیں، اور اس بچے کی بات میں کوئی جذباتی اظہار نہیں تھا۔

ان کے مطابق، بڑھاپا ایک خوشی ہے اور جب ایک بچہ یہ کہتا ہے کہ وہ کبھی بڑا نہیں ہو پائے گا، تو یہ انسان کے دل کو بہت تکلیف دیتا ہے۔

 

مقبول خبریں