قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور

اسپیکر  قومی اسمبلی سردار ایاز صادق 12 جنوری کے اجلاس میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق اہم اعلان کریں گے


ویب ڈیسک January 01, 2026

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں بڑی رکاوٹ دور ہو گئی جب کہ پی ٹی آئی نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عدالتی پٹیشن واپس لے لی۔

نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر  قومی اسمبلی سردار ایاز صادق 12 جنوری کے اجلاس میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق اہم اعلان کریں گے ۔ 

اس سے قبل اسپیکر عدالت میں معاملہ زیر سماعت ہونے کی وجہ سے نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری نہیں کر سکتے تھے۔

قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 12جنوری سے ہو گا، قومی اسمبلی کے ایڈوزئزر محمد مشتاق کا کہنا ہے کہ عدالتی فرنٹ بند ہونے سے نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں رکاؤٹ نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ بنگلا دیش سے واپسی کے بعد آئندہ ہفتے اپوزیشن وفد کی اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات ہوگی اور پروسس کو آگے بڑھایا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس میں قواعد کے تحت 12جنوری کو نئے اپوزیشن لیڈ کی تقرری سے متعلق ایوان میں اہم اعلان کر یں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کا فیصلہ سامنے آیا تھا جس میں سابق رکن قومی اسمبلی عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹائے جانے کا کیس واپس لینے کا اعلان کیا گیا۔

مقبول خبریں