ایئرپورٹس سیکیورٹی کے سال 2025 کی ریکوریز کے اعداد و شمار جاری

مختلف غیر ملکی کرنسی بھی ضبط کی گئی، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1 ارب 507 ملین روپے ہے


ویب ڈیسک January 01, 2026

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے جنوری تا دسمبر 2025 کے دوران پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر اسمگلنگ کے خلاف کی جانے والی مؤثر کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اے ایس ایف نے سال بھر ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کے ساتھ کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا۔

ان کارروائیوں کے دوران 26.863 کلوگرام ہیروئن، 88.7 کلوگرام چرس اور 3.113 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ اس طرح مجموعی طور پر 118.676 کلوگرام منشیات قبضے میں لی گئیں۔

اسی عرصے کے دوران قیمتی دھاتوں کی اسمگلنگ کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں 98.5579 کلوگرام سونا برآمد کیا گیا، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 2 ارب 936 ملین روپے بنتی ہے۔

مزید برآں منی لانڈرنگ اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 19 لاکھ 08 ہزار 493 امریکی ڈالر، 4 لاکھ 20 ہزار 480 برطانوی پاؤنڈ، 2 لاکھ 02 ہزار 510 یورو اور 27 لاکھ 99 ہزار 385 سعودی ریال برآمد کیے گئے۔

اس کے علاوہ دیگر مختلف غیر ملکی کرنسی بھی ضبط کی گئی، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1 ارب 507 ملین روپے ہے۔

مقبول خبریں