لیجنڈری فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم نے اپنے خاندانی تنازع کو حل کرتے ہوئے بیٹے بروکلن کے ساتھ جاری اختلافات ختم کرتے ہوئے محبت کا اظہار کردیا۔
سابق اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکہم طویل عرصے سے اپنے بیٹے بروکلن کے ساتھ اختلافات کا شکار تھے لیکن نئے سال کے آغاز پر انہوں نے نفرت کو محبت میں بدلتے ہوئے اپنے بیٹے سے صلح کرنے کا اعلان کردیا۔
انگلینڈ کے لیجنڈری سابق فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کو ’سر‘ کا خطاب دیا گیا، برطانوی بادشاہ چارلس نے ونڈسر کیسل میں ڈیوڈ بیکہم کو ’نائٹ ہڈ‘ سے نوازا۔
جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے خاندان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لیجنڈری فٹبالر نے خاندان اور قریبی دوستوں کی تصاویر شیئر کیں، تاہم ان کے بیٹے بروکلن ان تصاویر میں دکھائی نہیں دیے ، جنہوں نے اپنے والدین کو اختلافات کے باعث سوشل میڈیا پر بلاک کرکھا ہے۔
بعد ازاں، ڈیوڈ بیکہم نے ایک اور پوسٹ میں بچوں کے ساتھ الگ الگ تصاویر شیئر کرتے ہوئے یہ ممکن بنایا کہ ان کی اس خوشی میں کسی کو نظرانداز نہ کیا جائے۔
اپنی پوسٹ میں انہوں نے ایک جذباتی کیپشن تحریر کرتے ہوئے خاندان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’میں تم سب سے بے حد محبت کرتا ہوں‘۔
یاد رہے کہ ڈیوڈ بیکہم کے بیٹے بروکلن کی نکولا کے ساتھ شادی کے دوران پیش آنے والے تنازعات کے بعد ہی اس خاندانی اختلاف کا آغاز ہوا تھا اور گزشتہ روز بھی اس تاریخی موقع پر وہ اپنے والد کے بجائے اپنی اہلیہ کے ساتھ میامی میں موجود تھے۔