انرجی ڈرنک کی نقل کرنے پر میزان بیوریجز پر 15 کروڑوں روپے جرمانہ عائد

انرجی ڈرنک”سٹورم“ نے سٹنگ کے انداز، رنگوں کے امتزاج، بوتل کے ڈیزائن اور برانڈنگ کی نقل کی، مسابقتی کمیشن


ویب ڈیسک January 02, 2026
ملک کو ایف ڈی آئی، روزگار مواقع، معیشت کے میدان میں علاقائی لیڈر بننے میں مدد دیں گے۔ فوٹو: فائل

مسابقتی کمیشن پاکستان نے میزان بیوریجز (پرائیویٹ)لمیٹڈ کو پیپسی کولا کی انرجی ڈرنک”سٹنگ“ کی پیکجنگ اور ٹریڈ ڈریس کی نقل کرنے پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

کمیشن کے فیصلے کے مطابق میزان بیوریجز کی انرجی ڈرنک”سٹورم“ نے سٹنگ کے مجموعی انداز، رنگوں کے امتزاج، بوتل کے ڈیزائن اور برانڈنگ کی ایسی نقل کی جس سے صارفین میں کنفیوڑن پیدا ہونے کا واضح امکان تھا۔

کمیشن کے مطابق میزان کی فیصلے میں کہا گیا کہ یہ عمل پیر اسائٹک کاپیئنگ کے زمرے میں آتا ہے اور پاکستان مسابقتی ایکٹ 2010 کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ یہ کیس 2018 سے زیر التوا تھا۔ پیپسی کولا انکارپوریٹڈ نے مسابقتی کمیشن میں شکایت درج کرائی کہ میزان بیوریجز نے اپنی انرجی ڈرنک سٹورم کو اس انداز میں ڈیزائن کیا کہ وہ سٹنگ سے مشابہ ہو اور پیپسی کولا کی ساکھ سے ناجائز فائدہ اٹھایا جا سکے۔

میزان نے کیس کے میرٹ پر جواب دینے کے بجائے مسابقتی کمیشن کے دائرہ اختیار کو عدالت میں چیلنج کیا اور طویل عدالتی کارروائیاں انکوائری پر بار بار امتناع حاصل کیا جس کیوجہ سے انکوائری کئی برس تک تعطل کا شکار رہی۔

گزشتہ برس لاہور ہائیکورٹ نے میزان بیوریجز کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مسابقتی کمیشن کے انکوائری کرنے کے اختیار کو برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ شوکاز نوٹس کے مرحلے پر کمیشن کے اقدام کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ میزان بیوریجز نے مسابقتی کمیشن کی قانونی کارروائی میں تعطل ڈالنے کے لئے عدالتوں سے سٹے کے حربے استعمال کیے۔

عدالت نے مسابقتی کمیشن کو انکوائری مکمل کر کے فیصلہ جاری کرنے کی ہدایت کی۔ کمیشن نے فیصلے میں قرار دیا کہ اگرچہ میزان کے پاس ’سٹورم‘ کے نام کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک موجود تھا، تاہم ٹریڈ مارک کی رجسٹریشن صارفین کو گمراہ کرنے کی صورت میں کمپٹیشن قانون سے استثنیٰ فراہم نہیں کرتی۔

مسابقتی کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے واضح کیا ہے کہ کہ نقل شدہ برانڈنگ اور گمراہ کن پیکجنگ اور مارکیٹنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی چاہے کمپنی کا سائز کچھ بھی ہوسخت کارروائی کی جائے گی۔

مقبول خبریں