کرینہ کپور 2025 میں کس مشکل دور سے گزریں؟ مداحوں کو بتادیا

کرینہ کپور خان نے جذباتی پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ گزشتہ سال ان کے لیے خاصا مشکل رہا


ویب ڈیسک January 02, 2026

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور خان نے 2025 کے اختتام پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ یہ سال ان کے لیے اور ان کے خاندان کے لیے خاصا مشکل رہا۔

انسٹاگرام پر اپنی اور شوہر سیف علی خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے بتایا کہ گزشتہ سال سیف علی خان پر ہوئے چاقو کے حملے کے بعد ان کے لیے زندگی نے کئی امتحانات رکھے۔ اداکارہ نے لکھا کہ سال کے دوران وہ بہت روئے، دعائیں کیں اور مشکلات کے باوجود ہمت کے ساتھ آگے بڑھتے رہے۔

کرینہ نے پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ 2025 نے انہیں انسانی ہمت، محبت کی طاقت اور بچوں کی غیر متوقع بہادری کا سبق سکھایا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اداکارہ نے مداحوں، دوستوں اور ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جو مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ نئے سال میں شکرگزاری، مثبت سوچ اور فلموں کے لیے اپنے جذبے کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں۔

پوسٹ کے اختتام پر کرینہ کپور خان نے اپنے مداحوں کو نئے سال 2026 کی بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

مقبول خبریں