کراچی میں تیز رفتار سوزوکی کی ٹکر سے کمسن مہمان بچی جاں بحق

متوفیہ کی شناخت 7 سالہ زینب دختر فیصل کے نام سے کی گئی جو کورنگی سے اپنے رشتے داروں کے گھر آئی تھی


منور خان January 02, 2026

شہر قائد کے علاقے ماڑی پور مچھر کالونی صدام چوک کے قریب سوزوکی پک اپ کی ٹکر سے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مچھر کالونی صدام چوک کے قریب تیز رفتار سوزوکی پک اپ کی ٹکر سے کمسن بچی جاں بحق ہوئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔

ایس ایچ او ڈاکس نند لعل نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 7 سالہ زینب دختر فیصل کے نام سے کی گئی جبکہ حادثے کے بعد سوزوکی پک اپ کے ڈرائیور نے زخمی حالت میں بچی کو اسپتال لیجانے کے لیے رکشے میں سوار کرایا اور خود موقع سے گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ متوفیہ زینب کورنگی کی رہائشی ہے جو اپنے رشتے داروں کے گھر آئی ہوئی تھی اور گھر کے باہر سڑک پر دیگر بچوں کے ہمراہ کھیل رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

مقبول خبریں