انجرڈ فٹبالر تکلیف کی شدت سے آبدیدہ، گراؤنڈ میں ہی آکسیجن لینا پڑی

26 سالہ فٹبالر کو بازو اور کندھے میں شدید چوٹ لگی


ویب ڈیسک January 03, 2026

اسٹوک سٹی کے اسٹار فٹبالر رابرٹ بوزینک نیوایئر پر ہل سٹی کیخلاف  میچ میں انجرڈ ہوگئے جس کے نتیجے میں انھیں گراؤنڈ میں ہی آکسیجن لینا پڑگئی۔

رابرٹ بوزینک  تکلیف کی شدت سے روتے ہوئے نظر آئے، بوزینک نے میچ کا واحد گول 39 ویں منٹ میں کیا تھا ، دوسرے ہاف کے آغاز میں وہ زخمی ہو کر زمین پر گرگئے، ریفری نے فوری طور پر فزیو کو طلب کیا، 26 سالہ فٹبالر کو بازو اور کندھے میں شدید چوٹ لگی۔

 اس واقعے پر میچ کے اختتام پر 17 منٹ کا اسٹاپیج ٹائم دیا گیا۔رابرٹ کو میدان سے باہر لے جانے کیلیے اسٹریچر طلب کیا گیا  البتہ وہ سہارے سے چل کر میدان سے باہر چلے گئے۔

ان کی جگہ اسٹار گیلرر کو میدان میں بھیجا گیا، ٹیم نے 1-0 سے فتح حاصل کر کے چیمپئن شپ میں  نویں پوزیشن حاصل کرلی۔

مقبول خبریں