سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج صبح صبح چیف جسٹس پاکستان سے دردمندانہ اپیل ہے کہ 9 مئی کیسز میں ملزمان کی اپیلیں سنی جائیں، اتنی دیر ہوگئی اپیلیں ہی نہیں سنی جارہی۔
اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج پھر ہم حاضری لگانے آئے تھے حاضری لگ گئی جج صاحب تاریخ ڈالیں گے، جب نو مئی کیسز ہوئے میں پاکستان میں ہی نہیں تھا۔
شیخ رشید نے کہا کہ آج صبح صبح چیف جسٹس پاکستان سے دردمندانہ اپیل ہے ملزمان کی اپیلیں سنی جائیں، اتنی دیر ہوگئی اپیلیں ہی نہیں سنی جارہی۔
ان کا کہنا تھا کہ اپیلیں سنیں انصاف مل سکے لوگوں کے گھروں کے چولھے بجھ گئے ہیں، مہنگائی بے روزگاری باعث لوگوں کے گھروں کے مسائل مشکلات بڑھ گئی ہیں۔