پشاور:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے کراچی سے آئے ہوئے وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں عطاء اللہ ایڈووکیٹ، سیف الرحمٰن، سعید آفریدی، الیاس خلیل اور دیگر شامل تھے، ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کے دورہ کراچی و سندھ سے متعلق تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں معاون خصوصی شفیع جان اور سابق معاون خصوصی شفقت ایاز بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کراچی دورے کے حوالے سے بریفنگ دی، جبکہ وفد نے دورے کے انتظامات، عوامی روابط اور تنظیمی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق عوامی رابطہ مہم، سیاسی بیداری اور آئینی و جمہوری جدوجہد کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عمران خان کی رہائی اور حقیقی آزادی کے حصول کے لیے سیاسی جدوجہد آئینی، پرامن اور منظم انداز میں جاری رکھی جائے گی اور عوام سے رابطے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ عوامی آواز ہر فورم پر مؤثر انداز میں سامنے آ سکے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے عوامی رابطہ مہم اور اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں 9 جنوری کو کراچی کا دورہ کریں گے، وہ کراچی میں تین دن قیام کریں گے، وزیرا علیٰ کی قیادت میں پی ٹی آئی کے رہنما اور صوبائی وزرا بھی ساتھ جائیں گے۔ اس سے قبل انہوں نے 26 سے 28 دسمبر تک لاہور کا دورہ کیا تھا جس میں وزیر اعلیٰ نے