بچے کو ڈھال بنا کر لوٹ مار کرنے والے چور و ڈکیت گروپ گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی گلبرگ رجندر میگھوار کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔
ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس نے ٹیم کے ہمراہ سلطان پارک سے گروپ کو ٹریس کیا۔ ملزمان خود کو فیملی ظاہر کرکے مختلف مارکیٹس میں شہریوں کی ریکی کرتے تھے۔
ملزمان موقع پاکر شہریوں کے موبائلز، موٹر سائیکلیں و دیگر سامان چرا لیتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دیگر فوٹیج میں ملزمان کو بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے بچے کا استعمال کرتے تھے۔
ملزمان سے 2 موبائلز، چوری شدہ موٹر سائیکل اور پستول برآمد ہوئے ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس و ٹیم کو شاباشی دی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ ملزمان صدام اور یوسف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔