دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے نئے سال کے آغاز میں ہی 771.12 ملین درہم (تقریباً 58 ارب 80 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کی پراپرٹی کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔
1 جنوری کو 204 سودے مکمل ہوئے جن میں 140 رہائشی یونٹس، 40 عمارتیں، اور 24 پلاٹس شامل ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریئل اسٹیٹ مارکیٹ ہر شعبے میں سرگرم رہی۔
سب سے قیمتی سودوں میں پام جمیرا پر ایک پرتعیش اپارٹمنٹ اور برج خلیفہ کے قریب ہوٹل اپارٹمنٹ شامل ہیں۔
یہ مضبوط آغاز 2025 میں شاندار ریکارڈ سیل کے بعد آیا ہے جب دبئی نے ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں مسلسل اضافہ دیکھا۔
دبئی میں پراپرٹی کی مانگ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں دونوں میں برقرار ہے، خاص طور پر 31 سے 45 سال کے عمر کے خریدار اس میں سب سے زیادہ سرگرم رہے۔
یہ اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ دبئی کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ نئے سال میں بھی مضبوط اور متحرک ہے، جس سے سرمایہ کاری اور رہائشی مانگ دونوں میں اضافہ دکھائی دیتا ہے۔