کراچی:
اتحاد ٹاؤن میں منی کوچ کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق بچے کی شناخت پانچ سالہ برہان کے نام سے کی گئی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق بچے کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور کی تلاش اور مزید تفتیش جاری ہے، منی بس کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا۔