ایران میں چھٹے روز بھی پرتشدد مظاہرے، سرکاری اور تعلیمی ادارے بند

یہ مظاہرے دارالحکومت تہران سمیت کئی شہروں میں جاری ہیں


ویب ڈیسک January 03, 2026

ایران میں مہنگائی، کرنسی بحران اور معاشی مشکلات کے خلاف شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے چھٹے روز میں بھی جاری ہیں اور حالات کافی کشیدہ ہیں۔ 

یہ مظاہرے دارالحکومت تہران سمیت کئی شہروں میں جاری ہیں۔ مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں جس میں اب تک کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے بھی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

سیکیورٹی خدشات کے باعث کئی شہروں میں اسکول، یونیورسٹیاں اور سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔ 

یہ احتجاج ایرانی ریال کی تاریخی گراوٹ، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اقتصادی مشکلات کے خلاف شروع ہوا ہے جس نے عوامی ناراضگی میں شدت پیدا کی ہے۔ 

مظاہروں نے عوامی ناراضگی کو وسیع پیمانے پر سیاسی احتجاج میں تبدیل کر دیا ہے جو کئی شہروں تک پھیل گیا ہے۔

مقبول خبریں